منگلورو 20؍دسمبر (ایس او نیوز)ضلع جنوبی کینرا کے ایمپلائمنٹ ایکسچینج کی جانب سے منگلورو میں 22دسمبر کی صبح 10بجے سے روزگار میلہ کا انعقاد ہوگا، جس میں ملک کی مختلف کمپنیوں کے نمائندے حاضر ہونگے اور بے روزگاروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
خواہشمند بے روزگار افراد سے گزارش کی گئی ہے کہ ضروری دستاویزات کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ایکسچینج کے دفتری احاطے میں منعقد ہونے والے اس میلے میں حصہ لیں۔ مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے موبائل نمبر9663079943 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔